امریکی عوام افغان عراق جنگ سے تنگ آچکے پالیسی بدلنا ہوگی چک ہیگل

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج پر انحصار ختم کرنا چاہیے، امریکا اسٹرٹیجک ترجیحات پر نظرثانی کرے، دفاعی کمیٹی کو بریفنگ


INP November 07, 2013
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج پر انحصار ختم کرنا چاہیے، امریکا اسٹرٹیجک ترجیحات پر نظرثانی کرے، دفاعی کمیٹی کو بریفنگ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی عوام عراق اور افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ سے تنگ آگئے ہیں۔

امریکا کو اسٹرٹیجک ترجیحات پر نظرثانی کرنی ہوگی، امریکا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج پر انحصار ختم کرنا چاہیے، سویلین کو بااختیار بنایا جائے اور فوج صرف ان کی مدد کرے۔

واشنگٹن میں اسٹرٹیجک اجلاس کے دوران چک ہیگل نے اوباما انتظامیہ کے حکام کو بتایا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج سے ہٹ کر طاقت کے دیگر ذرائع استعمال کرے۔ پینٹاگون کی اسٹرٹیجک ترجیحات کے متعلق ہیگل نے کہا کہ حکومت کو اب خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرنا ہوگا، کسی بھی ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں، امریکا کو اب حکمت عملی سے کم اور تربیت یافتہ فورس اور سویلین کی مدد سے اس جنگ کو جاری رکھنا ہوگا۔