- انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین مانتا ہوں، سہواگ
- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
گلا کاٹنے کا ایکشن؛ حارث رؤف کی عاقب جاوید نے بھی سرزنش کردی

شاندارکارکردگی کی بدولت اگلے سیزن کے لیے بھی کنٹریکٹ ملنے کا امکان
لاہور: وکٹ اڑانے پر گلا کاٹنے کا ایکشن بنانے والے حارث رؤف کی عاقب جاوید نے بھی سرزنش کردی۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کیخلاف حارث رؤف نے ہر وکٹ لینے کے بعد گلا کاٹنے کا ایکشن بنایا تو سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، اس میں بھارتی صارفین پیش پیش تھے۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث رؤف کو دریافت کرنے کے بعد صلاحیتیں نکھارنے والے عاقب جاوید نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیسر کو فون کرکے سرزنش کردی۔
سابق ٹیسٹ پیسر نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ حارث نے معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرلیا،میں نے انھیں سمجھایا کہ قلندرز کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔
دوسری جانب بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ سیزن کیلیے بھی حارث رؤف سے میلبورن اسٹارز کے معاہدے کا امکان ہے، ابتدائی طور پر ان سے جاری ایونٹ کے تین میچز کا کنٹریکٹ ہوا تھا جسے اب فائنل تک توسیع دے دی گئی ہے۔
حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی کمر میں تکلیف کے باعث میچز کھیلنے کا موقع ملا، انھوں نے ایک میں 2اور دوسرے میں 5وکٹیں اڑائیں، پروٹیز پیسر کی واپسی پر انھیں باہر بٹھا دیاگیا، سندیپ لامی چینے کے فٹ ہونے پر سڈنی تھنڈرز کیخلاف میچ میں حصہ لیا تو حارث نے 3شکار کرتے ہوئے دھوم مچا دی، اب نیپالی اسپنر فٹ ہوگئے اور ہفتے کو میچ کیلیے دستیاب ہیں۔
ان کیلیے حارث رؤف کو جگہ خالی کرنا پڑے گی،اگرچہ ڈیل اسٹین کا بھی فرنچائز کیلیے یہ آخری میچ ہے لیکن خلا پُر کرنے کیلیے انگلش پیسر پیٹ براؤن کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا،البتہ حارث رؤف کی ایک بار پھر واپسی کا امکان روشن ہے،پیٹ براؤن کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلیے انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا تو میلبورن اسٹارز کو پاکستانی پیسر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پیش آجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔