اقبال کا کلام زمانے کی حدود وقیود کا تابع نہیں مصطفی قریشی

ہم اقبال کے افکار کی روشنی میں درپیش چیلنجوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔


Cultural Reporter November 09, 2013
اقبال صرف برصغیر یا جنوبی ایشیاء ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی امہ کے عظیم فلسفی وشاعر تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: علامہ اقبال امت مسلمہ کے عظیم فلسفی شاعراور سچے عاشق رسول تھے اور ان کا کلام آفاقی ہے جو زمانے کی حدود وقیود کا تابع نہیں بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر راہنمائی کرتا ہے۔

ہم ان کے افکار کی روشنی میں درپیش چیلنجوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اداکار مصطفی قریشی نے علامہ اقبال کے 136 ویں یوم ولادت کے حوالے سے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال صرف برصغیر یا جنوبی ایشیاء ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی امہ کے عظیم فلسفی وشاعر تھے۔ اداکار نبیل،گلوکارہ شاہدہ منی، گلوکار ظفر اقبال نیویارکر، اداکارہ جویریہ عباسی ، ماڈل واداکارہ آمنہ ملک اور اداکار سلیم شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرنے کے لیے ہر شعبہ زندگی کے نمائندہ افراد اپنا کردار ادا کریں۔

مقبول خبریں