پاکستان اور بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر لندن میں اکٹھے ہونگے

ماہین، نومی انصاری، ترن تیلانی ودیگر کے ملبوسات پر مبنی فیشن پریڈ 15نومبر کو ہوگی


Showbiz Reporter November 10, 2013
لندن میں کام کرنیوالے معروف فیشن ہائوسز بھی اپنے ملبوسات کو ریمپ پرمتعارف کروائینگے۔ فوٹو:آئی اے این ایس/فائل

ISLAMABAD: پاکستان اوربھارت کے معروف ڈیزائنرز کے موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ ملبوسات پر مبنی ''فیشن پریڈ'' 15نومبر کو لندن میں ہوگی۔

اس سلسلہ میں پاکستان سے ماہین خان، نومی انصاری، ثانیہ ماسکاٹیا، لیلیٰ چتور، مشعال معظم، سارہ روحیل اصغر، نازنین طارق،مریم نجمی جب کہ بھارت سے ترن تیلانی اور منیشن اروڑا سمیت دیگرشامل ہونگے۔ ''فیشن پریڈ'' میں پاکستان اور بھارت کے معرورف ڈیزائنرز کے علاوہ لندن میں کام کرنیوالے معروف فیشن ہائوسز بھی اپنے ملبوسات کو ریمپ پرمتعارف کروائینگے۔



شو کے منتظمین انسائیکلومیڈیا کی روح رواں عمارہ حکمت اور مستنگ پروڈکشنز کی مینجنگ ڈائریکٹر سعدیہ صدیق نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ شو کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، آئندہ چند روز میں پاکستان اوربھارت کے معروف ڈیزائنر لندن پہنچ جائیں گے، اس دوران ریہرسلز کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس شو کے ذریعے ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان اوربھارت کے معروف ڈیزائنرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے، اسوجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر کرنے میں بھی خاصی مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ شو میں لندن کی اہم شخصیات کے علاوہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ اسٹارز بھی شرکت کرینگے۔

مقبول خبریں