انڈیا سے ماضی میں مقابلہ تھانہ ہی آج ہے مونا شاہ

ہمارے ڈرامے نے فنکاروں کوعزت دی، کراچی میں معیاری ڈرامے بن رہے ہیں


Showbiz Reporter November 11, 2013
ماضی میں ڈرامے کا مرکز لاہور تھا اب کراچی سے معیاری ڈرامے بن رہے ہیں ،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ موناشاہ نے کہاہے کہ ہمارے ڈرامے نے فنکاروں کوروزگارکیساتھ بھرپور حوصلہ اور عزت بھی بخشی ہے اس وقت جتنے بھی ٹی وی ڈرامے چل رہے ہیں لاجواب ہیں جولوگ یہ کہتے تھے کہ ہم روایتی کہانیوں پرڈرامے بنارہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انور مقصود بشری انصاری، خالدہ ریاست، دردانہ بٹ، معین اختر، سلیم ناصر، غلام محی الدین کا کام فنکاروں کے لیے اکیڈمی کادرجہ رکھتاہے ہم نے ان لوگوں کودیکھ کرٹی وی میں قدم رکھایہ تمام لوگ میرے آئیڈیل ہیں اورمیں آج بھی ان کے ڈرامے دیکھ کرسیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارہ موناشاہ کاکہنا تھا کہ ماضی میں ڈرامے کا مرکز لاہور تھا اب کراچی سے معیاری ڈرامے بن رہے ہیں ہندوستان سے نہ ہمارا مقابلہ ماضی میں تھانہ ہی آج ہے ان کی ساس بہوکی تیکنک بہت کم عرصے کے لیے کامیاب ہوئی تھی جواب دم توڑچکی ہے ۔

مقبول خبریں