بنگلہ دیش اپوزیشن کی ہڑتال جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

ہڑتال کی کال بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنلسٹ پارٹی نے دی


News Agencies November 11, 2013
حزب اختلاف کا شفاف انتخابات کیلیے وزیراعظم کے استعفے،عبوری حکومت کامطالبہ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بنگلہ دیش میں 4روزہ ہڑتال کے پہلے روزحزب اختلاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنلسٹ پارٹی نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

گزشتہ روزکریک ڈائون میں حکومت مخالف رہنماؤں کو گرفتار کیاگیا۔ ہڑتال کے دوران سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتہائی قریبی ساتھیوںکو بھی حراست میںلے لیاگیا۔



بنگلہ دیش کی حزب اختلاف ملک میںشفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے استعفے اورعبوری حکومت کے قیام کامطالبہ کررہی ہے۔ گذشتہ 2ہفتوں کے دوران اسی نوعیت کے احتجاج میں کم از کم 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔