کراچی آپریشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام مثبت قدم ہے عتیق میر

بھتے خوری میں 50 فیصد کمی ہوگئی،گورنر ہاؤس میں تاجروں کی وزیراعظم سے گفتگو


Business Reporter November 12, 2013
بھتے خوری میں 50 فیصد کمی ہوگئی،گورنر ہاؤس میں تاجروں کی وزیراعظم سے گفتگو

چھوٹے تاجروں نے کراچی آپریشن سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی کو وزیراعظم نواز شریف کا کارنامہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں قیام امن کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے مطلوبہ نتائج ضرورحاصل ہوں گے۔

آپریشن کے مثبت نتائج نے شہر کے معاشی مستقبل سے مایوس تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں میں امید کی کرن پیدا کردی ہے،گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے قانون سازی اور عدالتی نظام میں بہتری کا عمل تیز کیا جائے، یہ بات آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے گورنر ہائوس میں تاجروں اور صنعتکاروں کے ہمراہ وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات میں کہی، انھوں نے وزیرِاعظم کے اس اعلان کو سراہا کہ حکومت کراچی میں قیامِ امن کیلیے آخری حد تک جائے گی۔



انھوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بھتہ خوری کے واقعات میں50 فیصد کمی کے باوجود اہم تجارتی مراکز بھتہ، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کی لپیٹ میں ہیں، موبائل فون سموں کا قانون موثر بناکر بھتہ خوری میں کمی لائی جاسکتی ہے،آپریشن کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ مثبت قدم ہے،تاجر برادری کراچی آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے حکومتی اداروں سے بھرپور تعاون کررہی ہے۔