منورحسن تنخواہ بند ہونے پربوکھلاہٹ کا اظہار کر رہے ہیں زاہد خان

منور حسین کا بیان 18 کروڑ عوام اور فوجی جوانوں کے شہدا کے ورثا کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے، زاہد خان


INP November 12, 2013
منور حسین کا بیان 18 کروڑ عوام اور فوجی جوانوں کے شہدا کے ورثا کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے، زاہد خان۔ فوٹو:فائل

لاہور: عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن طالبان کے خلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کوشہید نہ کہہ کر امریکا اور فوج سے تنخواہ بند ہونے پر اپنی بوکھلاہٹ کا اظہارکررہے ہیں۔

جماعت اسلامی امریکی ڈالرز کے عوض ملک کو امریکی جنگ میں جھونکنے کی حصہ دار ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ملک کی اہم مذہبی اور سیاسی جماعت کے سربراہ سید منور حسن کی جانب سے فوجی جوانوں کو شہید نہ کہنے کا بیان انتہائی افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منور حسین کا بیان 18 کروڑ عوام اور فوجی جوانوں کے شہدا کے ورثا کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔