- مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہش مندوں کو ٹاسک دے دیا
- نیا X وائرس، کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے، برطانوی ماہرِ صحت
- آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
- فِلم ’چَکی‘ کے خوفناک گُڈے کو دہشت پھیلانے پر گرفتار کرلیا گیا
- سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد
- بابراعظم اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی اپنی آوازوں پر حیران
- جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
- موٹرسائیکل چوری کے متاثرہ شہری نے گینگ بنا کر 57 وارداتیں کر ڈالیں
- سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا
- ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں
- بنگلادیش میں ڈینگی بخار سے 900 افراد ہلاک
- کیپکو کی نیپرا کو فی یونٹ پیداواری ٹیرف 77 روپے تک کرنے کی درخواست
- بغیر رکے دنیا کا چکر لگانے والے وھیل نما ایئر شپ کا منصوبہ
- ورلڈ کپ کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر باہر
- ایشین والی بال ٹورنامنٹ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بھارت میں ایک اور ’ہم جنس پرست جوڑے‘ نے شادی کرلی
- وزن گھٹانے والی خوراک میں بادام شامل کرنا بہترین عمل قرار
- بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- ٹرمپ کا امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، وزارت اطلاعات
انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی بولرز کے ہاتھوں اسکاٹش بیٹنگ لائن تہس نہس

روحیل نذیر اور عرفان خان نے 41 کی شراکت بناکر 76 کے آسان ہدف کا حصول ممکن بنایا، بھارت کا سری لنکا پرغلبہ
پوشف اسٹروم / لاہور: آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی بولنگ تکون نے اسکاٹش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، یورپی ٹیم 23.5 اوورز میں 75رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 5 مہرے کھسکائے، طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، قومی جونیئر ٹیم نے آسان ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، عرفان خان 38 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، کپتان روحیل نذیر نے 27 رنز اسکور کیے، اوپنر حیدرعلی4 اور محمد شہزاد صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔بھارت نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی مہم کا فاتحانہ آغاز ہوگیا، بولرز کی تکون نے اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرڈالا،پوشف اسٹروم میں منعقدہ میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت پوری ٹیم 24ویں اوورز میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 7.5اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اسکاٹ لینڈ کے محض 2 بیٹسمین ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔
حریف ٹیم کی جانب سے عزیرشاہ 20 رنز بناکر نمایاں رہے، آسان ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا۔ صرف 4 رنز پردونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، حیدرعلی 4 رنز بناسکے، دوسرے افتتاحی کھلاڑی محمد شہزاد صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، تاہم اس کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی، عرفان خان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے 27 رنزبناکر پویلین کی راہ لی،قاسم اکرم 5 پر ناٹ آؤٹ رہے، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا، حریف ٹیم کی جانب سے لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ بدھ 22 جنوری کو زمبابوے سے کھیلے گی۔
دوسری جانب بھارت نے سری لنکا کو90 رنز سے شکست دے دی، بلو شرٹس نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کھوکر297رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، یشاساوی جیسوال 59، کپتان پریام گریگ 56 اور دھورو جوریل 52رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، سدیش ویر 44 رنز پر ناقابل شکست رہے، سری لنکن بولرز کی کوئی غیرمعمولی پرفارمنس کے بعد ان کی بیٹنگ لائن بھی پراعتماد کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی، کپتان نپون دھنن جایا 50، رویندو ریساناتھ 49 اور اوپنر کمل مشرا 39 رنز بناکر مزاحمت پیش کرپائے ، آکاش سنگھ، سدیش ویر اور روی بیشھونی نے 2،2 وکٹیں لیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔