ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ 28 رنز کی پٹائی کا منفی ریکارڈ روٹ کے نام

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 جنوری 2020
میزبان ٹیل اینڈر کیشو مہاراج نے3 چوکے اور 2 چھکے جڑے جبکہ 4 بائی کے رن بنے۔ فوٹو: فائل

میزبان ٹیل اینڈر کیشو مہاراج نے3 چوکے اور 2 چھکے جڑے جبکہ 4 بائی کے رن بنے۔ فوٹو: فائل

پورٹ ایلزبتھ:  ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ پٹائی کا ان چاہا ریکارڈ انگلش کپتان جوئے روٹ کے نام ہوگیا۔

جوئے روٹ نے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں اپنی پارٹ ٹائم بولنگ سے جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے تاہم پیر کو ایک اوور میں انھیں 28 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، میزبان ٹیل اینڈر کیشو مہاراج نے3 چوکے اور 2 چھکے جڑے جبکہ 4 بائی کے رن بنے، اس طرح روٹ ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ پٹائی کے ریکارڈ میں روبن پیٹرسن اور جیمز اینڈرسن کے شریک بن گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔