سجاول لوٹ مار میں مزاحمت پر بینک منیجر کا قتل

وارڈ نمبر2کے حافظ صدیق کے گھر رات کو چور گھس آئے، مزاحمت پر چاقو سے حملہ کر دیا.


Nama Nigar September 04, 2012
وارڈ نمبر2کے حافظ صدیق کے گھر رات کو چور گھس آئے، مزاحمت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

لوٹ مار میں مزاحمت پر نجی بینک کے منیجر کو چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا گیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سجاول شہر کے وارڈ نمبر2 میں رہائش پذیر حبیب بینک گولارچی کے منیجر حافظ صدیق بارن کے گھر میں اتوار اور پیرکی درمیانی شب نامعلوم چور داخل ہو ئے، اور لوٹ مار کی کوشش کی ، اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے چاقو سے وار کرکے بینک منیجر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے تعلقہ اسپتال پہنچائی، واقعے کی اطلاع ملنے پر شیرازیبرادران، سابق یوسی ناظم وڈیرو محمد خان بارن سمیت بڑی تعداد میں شہری اسپتال پہنچ گئے۔

مقتول کے بیٹے اکبر بارن نے بتایا کہ گھر سے کچھ سامان اور نقد رقم غائب ہے، انہوں نے کہاکہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں جبکہ سجاول پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوروں نے واردات کے دوران مزاحمت پر حافظ صدیق کو قتل کر دیا۔

مقبول خبریں