فرانسس بیکن کا فن پارہ 1424 ملین ڈالر میں نیلام

فرانسس بیکن کی پینٹنگ دنیا میں اب تک نیلام ہونے والی نایاب پینٹگز میں سب سے زیادہ قیمت لینے میں کامیاب رہی۔


Net News November 14, 2013
برطانوی مصور فرانسس بیکن کے اس فن پارے کانام ’’ تھری اسٹڈیز آف لوشیئن وائڈ‘‘ ہے اورتین الگ الگ کینوس پر ایک جیسے سائز میں بنایاگیاہے۔ فوٹو: فائل

برطانوی مصور فرانسس بیکن کے فن پارے نے 142.4 ملین ڈالر میں نیلام ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

فرانسس بیکن کی پینٹنگ دنیا میں اب تک نیلام ہونے والی نایاب پینٹگز میں سب سے زیادہ قیمت لینے میں کامیاب رہی۔ بیسویں صدی کے معروف برطانوی مصور فرانسس بیکن کے اس فن پارے کانام '' تھری اسٹڈیز آف لوشیئن وائڈ'' ہے اورتین الگ الگ کینوس پر ایک جیسے سائز میں بنایاگیاہے ۔ کرسٹی آکشن ہاؤس کے مطابق فن پارہ 142.4ڈالر میں بولی شروع ہونے کے صرف6 منٹ بعد ہی بک گیا۔بتایاگیاہے کہ نامعلوم خریدار نے نیلامی میں فون پر حصہ لیا تھا۔

مقبول خبریں