سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانا چاہتی ہے میندھرو

انتخابات کیلیے نیاانتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کرطے کیاجائے گا


Staff Reporter November 14, 2013
حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جلد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا،صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمیندھرونے کہاہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات مارچ2014میں کراناچاہتی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کیلیے نیاانتخابی شیڈول سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر طے کرے گی۔



سندھ اسمبلی میں اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ حکومت ایسے بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے جس میں شکوک و شبہات جنم نہ لیں اورنہ ہی اس کی شفافیت پر کوئی سوال اٹھے، جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں اور جو لوگ کرارہے ہیں وہ نئے شیڈول کا انتظارکریں کیونکہ اب نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تاریخوں کااعلان کیا جائیگا اور اس حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیاگیاہے اورجلدنوٹی فکیشن جاری ہوجائے گا،جلدبازی سے نتائج بہترنہیں ہوتے،بلدیاتی انتخابات سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اورنہ کسی کو بھاگنے دیں گے۔