بالاکوٹ ڈیم کی تعمیرکا آغاز300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی

ذوالفقار علی  منگل 28 جنوری 2020
دونوں منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں  کو روزگار کے مواقع بھی میسرآرہے ہیں۔ فوٹو : فائل

دونوں منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسرآرہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالاکوٹ:  خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے کنہار پر بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا ہے جس سے 300میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جائے گی۔

صوبہ میں پیسکو طرز پرٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کا منصوبہ بھی زیر تجویز ہے، سی پیک میں شامل سکی کناری ڈیم بھی کاغان میں دریا کنہار پر ہی تعمیر کیا جارہا ہے جو 2021میں مکمل ہوگا اور جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں  کو روزگار کے مواقع بھی میسرآرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔