مٹیاری؛ شادی تنازع پر گھر میں فائرنگ، 3 خواتین سمیت 6 افراد قتل

این این آئی  منگل 28 جنوری 2020
مقتولین میں رند برادری کے 3 مرد،ٰ 2 خواتین ، 2 بچیاں شامل، سوتے میں قتل کیا گیا،ورثا کا احتجاج ،قومی شاہراہ بلاک کردی

مقتولین میں رند برادری کے 3 مرد،ٰ 2 خواتین ، 2 بچیاں شامل، سوتے میں قتل کیا گیا،ورثا کا احتجاج ،قومی شاہراہ بلاک کردی

مٹیاری:  سندھ کے ضلع مٹیاری میں پسند کی شادی کے تنازع پر گھر میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو نیند کی حالت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتولین کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی۔

مقتولین میں مجنوں، بھٹو، مرتضیٰ 2 خواتین گلابی ، جادو جبکہ 2 بچیاں شکیلہ اور ثمرین شامل ہیں جن کا تعلق رند برادری سے تھا۔ مذکورہ واقعہ سالارو پولیس اسٹیشن کی حدود میں دریائی علاقے میں پیش آیا، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نعیم شیخ کی طرف سے مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

مقتولین کے ورثا نے قتل کی اس واردات کا ذمہ دار بروہی برادری کو ٹھہرایا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بروہی برادری کی خاتون نے مرتضیٰ رند سے کچھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر بروہی قوم کے افراد خوش نہیں تھے تاہم بڑوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروادیا تھا، شادی کرنیوالی لڑکی کو عدالت نے دارالامان بھجوادیا تھا۔

بعد ازاں عدالت میں خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے اسے شوہر مرتضیٰ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بروہی برادری کے افراد نے مرتضٰی اور اس کے اہلِ خانہ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ڈی آئی جی نعیم شیخ نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔