لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج مزید بارش کا امکان

نمائندہ ایکسپریس  منگل 28 جنوری 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اورڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی  (فوٹو: انٹرنیٹ)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اورڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی (فوٹو: انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، اورماڑہ، لسبیلہ، کالام اورڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

کوئٹہ، قلات ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوامیں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش، جھنگ، لسبیلہ6،لاہور5 ،کالام، جیکب آباد،قلات 4، بارکھان، سرگودھا، کوٹ ادو، اورماڑہمیں 3 ملی میٹر ریکار ڈکی گئی۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 17، پارا چنار، گو پس، کالام میں منفی 11 ، استورمنفی 10، ہنزہ منفی 6، مالم جبہ منفی5 اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔