’ہم آپ کی کالونی نہیں‘ سری لنکا کا کیمرون کو انتباہ

برطانوی وزیراعظم 2009ء کے مبینہ جنگی جرائم پر سوالات اٹھانے سے باز رہیں


Net News November 15, 2013
کیمرون نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھائیں گے، فوٹو؛فائل

سری لنکن حکومت نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سنہ 2009ء کے مبینہ جنگی جرائم پر سوالات سے باز رہیں۔

اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے دولت مشترکہ کر سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ وہ اس دورے کے ذریعے سری لنکا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے لیکن سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھیں اس کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ انھیں اس ضمن میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم دولت مشترکہ کے اس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں اور ان کی جگہ بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ سلمان خورشید کر رہے ہیں۔ منموہن سنگھ کے علاوہ کینیڈا اور ماریشش کے وزرائے اعظم بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں