کوئی ملک افغانستان میںمداخلت نہیں کررہاپاکستان

اپنی ذمہ داریوںسے آگاہ ہیں،پڑوسی ملک میںامن کیلئے جوکرسکتے ہیںکرینگے،سلمان


News Agencies September 04, 2012
اپنی ذمہ داریوںسے آگاہ ہیں،پڑوسی ملک میںامن کیلئے جوکرسکتے ہیںکرینگے،سلمان فوٹو فائل

بھارت میںپاکستان کے ہائی کمشنرسلمان بشیرنے کہاہے کہ افغانستان کاامن خراب کرنے میںکوئی بیرونی ملک مداخلت نہیں کررہا ہے۔

افغانستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے خواہاں ہیں اوردوسرے ملکوںسے بھی یہی توقع رکھتے ہیں،افغان کاہمسایہ ملک ہونیکی حیثیت سے پاکستان کواپنی ذمہ داریوںکابخوبی اندازہ ہے۔پیرکوبھارتی اخبار ''ٹائمز آف انڈیا''کوانٹرویو میںسلمان بشیرنے کہاکہ جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کی وحدت قائم رکھنے میں کسی بیرونی ملک کاکوئی کردارنہیں۔

بلکہ جہاں تک بطورقوم افغانستان کی وحدت کاتعلق ہے اسے صرف افغان ہی برقراررکھ سکتے ہیں،عالمی برادری صرف انکی مددکرسکتی ہے،انہوںنے کہاکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہرکوئی افغانستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کااحترام کرے،انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان کاہمسایہ ملک ہونے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اوروہ پڑوسی ملک میں امن،استحکام اورترقی کیلئے جوکچھ کرسکتاہے کریگا۔