
ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم وفاقی حکومت کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر صحت کراچی کی سربراہی میں 24گھنٹے کام کریگی جبکہ کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے 16 ایمبولینسزکوکوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے مختص کردیاگیاہے اورباقاعدہ طورپران ایمبولینسزکے ڈرائیورزاورگاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرزکی فہرست بھی جاری کردی ہے۔
''ایکسپریس ٹریبیون''کوحاصل ہونے والے معلومات مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر جوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی و ملیر، سرویلینس آفیسر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور لیبارٹری ٹیکنیشن عملہ شامل ہونگے جبکہ اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ریپڈریساپنس ٹیم کسی ممنکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس کے ڈرائیورزحضرات سے بھی رابطے میں رہیں۔



















