افغانستان 6 ٹھیکیداروں کی لاشیں برآمد نائب گورنر پر خودکش حملہ ناکام

صوبہ بلخ کے نائب گورنر پر ہونیوالے حملے میں ایک راہ گیر بھی مارا گیا،4 زخمی،کابل خودکش دھماکے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں


News Agencies/AFP November 18, 2013
صوبہ بلخ کے نائب گورنر پر ہونیوالے حملے میں ایک راہ گیر بھی مارا گیا،4 زخمی،کابل خودکش دھماکے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں. فوٹو اے پی

لاہور: افغان صوبے بلخ کے نائب گورنر خود کش حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ملک کے جنوب سے 6 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں پھانسی دیکر ہلاک کیا گیا ہے۔

افغان پولیس کے صوبائی سربراہ عبدالرحمن رحیمی نے بتایا کہ اتوار کو بلخ صوبے کے ڈپٹی گورنرمحمد ظہیر واحدت اس وقت ایک خود کش حملے میں محفوظ رہے جب خود کش حملہ آور نے ان کے موٹر کیڈ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم ان کی بلٹ پروف گاڑی میں موجود ان کے گارڈ نے حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکا بھی ہوا جس سے دو باڈی گارڈ زخمی ہوگئے تاہم محمد ظہیر وحدت محفوظ رہے۔



پولیس کے مطابق حملے میں ایک راہ گیر مارا گیا جبکہ دیگر دوافراد زخمی بھی ہوئے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں واقع پنجوائی کے علاقے میں اہم طالبان کمانڈر مولوی حکمت اللہ بھی ماراگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مولوی حکمت اللہ کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ دریں اثناء جنوبی صوبہ زابل سے پولیس کو 6 افراد کی لاشیں ایک سڑک کے کنارے سے ملی ہیںجنھیں پھانسی دیکرمارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں سویلین ورکرز کی ہیں جنھیں طالبان نے گزشتہ ہفتے قندھار سے اغوا کیا تھا۔ علاوہ ازیں کابل میں ہفتہ کو ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں