برطانوی پیشہ ورخاتون قاتل نے مردوں کو قتل کرکے گڑھے میں دفنانے کا اعتراف کرلیا

جوانا ڈینی ہے نے 3 افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر کے ایک گڑھے میں دفنا دیا تھا۔


AFP November 18, 2013
پولیس نے جوانا کی ایک آنکھ کے نیچے ہرے رنگ کے ٹیٹو کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو؛ کیون ڈش پریس

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پیشہ ور خاتون قاتل نے 3 افراد کو قتل کر کے گڑھے میں دفنانے کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 30 سالہ برطانوی پیشہ ورخاتون قاتل جوانا ڈینہے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوانا نے 3 افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر کے دفنا دیا تھا جن کی لاشیں مارچ اور اپریل میں ملیں تھیں۔ اس موقع پر جوانا نے بھی عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ دوسری جانب پولیس جوانا کے چہرے پر ایک آنکھ کے نیچے ہرے رنگ کے ٹیٹو کی بھی تحقیقات کر رہی ہے، تحقیقات میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا جوانا کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا وہ اکیلے ہی ان جرائم میں ملوث ہے۔