یا اللہ معجزہ کر دے بے نظیر بھٹو زندہ ہو جائے بلاول بھٹو

ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور بے نظیر بھٹو کی بہت کمی محسوس کر رہا ہوں، بلاول بھٹو


INP November 19, 2013
ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور بے نظیر بھٹو کی بہت کمی محسوس کر رہا ہوں، بلاول بھٹو۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر برائے پیغام میں سانحہ کوہاٹ کی شدید مذمت کی اورکہا کہ حکومت ملک کے اندر نفرت کا بیج بونے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم کو وہ کرنا چاہیے جس کیلیے انھیں منتخب کیا گیا، انھیں وطن واپس آکر قوم کو ایک ہونے کا پیغام دینا چاہیے تھا جس کی اپوزیشن بھی حمایت کرتی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج انھیں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو بہت یاد آ رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ یا اللہ معجزہ کر دے اور بے نظیر بھٹو کو زندہ کر دے، ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور بے نظیر بھٹو کی بہت کمی محسوس کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وہ لیڈر جو اس مشکل میں ہماری قیادت کریں وہ چلے گئے ہیں۔