بلدیاتی انتخابات پنجاب اورسندھ کی انتخابی فہرستیں غیر منجمد

نئے ووٹرزکا اندراج ہوسکے گا، نئے شیڈول کی تیاری کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔


News Agencies November 19, 2013
نئے ووٹرزکا اندراج ہوسکے گا، نئے شیڈول کی تیاری کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمدکردیں،بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے اعلان تک انتخابی فہرستوں میں تبدیلی یانئے ووٹرزکااندراج ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق چھ نومبرکوپنجاب اورسندھ کے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعدانتخابی فہرستیں منجمدکردی گئی تھیں جس کے باعث ووٹرزکوووٹ تبدیلی اورنئے ووٹ کے اندراج میں پریشانی کاسامناتھاالیکشن کمیشن نے عوامی مشکلات کے پیش نظردونوں صوبوں کی انتخابی فہرستیں غیرمنجمدکردی ہیں پنجاب اور سندھ کے ووٹرزاپنے ووٹ میں تبدیلی یانئے ووٹ کااندراج کراسکیں گے۔



انتخابی فہرستیں نیاشیڈول جاری ہونے تک غیرمنجمدکی گئی ہیں، ووٹرزویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اپناووٹ درج یاتبدیل کراسکتے ہیں۔