- بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- بجلی کے بلز میں پی ٹی وی فیس کے 36 ارب 87 کروڑ روپے وصول
- خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم
- 1955 ماڈل مرسڈیز بینز14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں نیلام
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 4 سو ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی
- وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
- حکومت قبل از وقت انتخابات کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی
- پنجاب حکومت کو دھچکا؛ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام جاری رکھنے کی اجازت
- دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا
- چیئرمین نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی عائد کردی
- لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ، ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب
- شہبازشریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
- شعیب اختر نے بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب دے دیا
- پاکستان کیخلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
- عمران خان سے انتظار نہیں ہوگا
- عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
- وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کراچی
- پریشر والے گوشت کی فروخت کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا
- سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن، لاکھوں بوریاں برآمد
عمراور احمد سے کوئی مسائل نہیں ہوئے، سرفراز احمد

www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عمراکمل اوراحمد شہزاد کیساتھ کبھی کوئی مسائل نہیں ہوئے، دونوں کا ٹیم میں رویہ بہترین ساتھی کھلاڑی کا رہا۔
پاکستان میں کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کیساتھ بطور کپتان اور پلیئر کھیلتا رہا ہوں، نہیں جانتا کہ لوگ دونوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں، مجھے ان کیساتھ کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، میدان کے اندر اور باہرمیری ان کیساتھ اچھی دوستی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ فی الحال قومی ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچ رہا،ان چیزوں کی فکر کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہیں، توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے، اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے کارکردگی دکھاسکوں، فراغت کے دنوں میں اپنی فارم اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے زیادہ وقت میسر ہوتا ہے، اس کا فائدہ اٹھارہا ہوں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلیے تیار ہیں،گرچہ کیٹیگریز میں تبدیلیوں کی وجہ سے چند کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی،اس کے باوجود ہماری ٹیم اچھی ہے،پہلی بار پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہورہی ہے،پلیئرز خاصے پر جوش ہیں، ہوم کراؤڈ کے سامنے بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔