سپریم کورٹ تمام الیکشن ٹریبونلز کو انتخابی عذر داریاں جلد نمٹانے کا حکم

جہانگیرترین کی اپیل منظورکرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کاحکم امتناع خارج،ٹریبونل کو 4ہفتے میں فیصلے کی ہدایت


Numainda Express November 19, 2013
جہانگیرترین کی اپیل منظورکرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کاحکم امتناع خارج،ٹریبونل کو 4ہفتے میں فیصلے کی ہدایت فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی انتخابی عذرداری پرعائد حکم امتناع خارج کردیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جوادایس خواجہ پرمشتمل2 رکنی بینچ نے جہانگیر ترین کی اپیل منظورکرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت عذرداری پرلاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کوختم کردیا ہے اور ٹریبونل کو 4 ہفتوں میں کیس کافیصلہ کرنیکا حکم دیا ہے۔عدالت نے انتخابی عذر داریوںکیلیے قائم تمام ٹریبونلز کو ہدایت کی ہے کہ زیر التوا تمام مقدمات کافیصلہ قانون کے مطابق جلدکریں۔



عدالت نے سیکریٹری قانون کوہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی نقل ملک بھرکے تمام ٹربیونلزکو بھجوائیں، جہانگیرترین کی جانب سے حفیظ پیرزادہ پیش ہوئے اوربتایاکہ عدالت کے کئی بار نوٹس کے باوجود مخالف امیدوارکے وکیل پیش نہیں ہورہے حالانکہ وہ حج سے بھی6نومبرکوواپس آچکے ہیں،انھوں نے بتایاکہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونلزکی سماعت کو غیر معینہ مدت کیلیے روکدیا،حالانکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ کسی بھی کیس میں لامحدود مدت کیلیے حکم امتناع جاری نہیں کیا جاسکتا ۔