بھارتی ہدایتکار اکرام اختر لاہور کراچی میں آڈیشن کرینگے

فلم ’’پیار کا دورآئے، انڈیا میں لاہورآئے‘‘کے لیے ہیروئن کی تلاش ہے


Showbiz Reporter November 20, 2013
جاوید شیخ اور زیبا بختیار تعاون کررہے ہیں، اکرام اختر، فوٹو: فائل

بھارتی ہدایتکاراکرام اختراپنی نئی فلم میں پاکستان سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے لاہور اور کراچی میں آڈیشن کرینگے۔

اس سلسلہ میں وہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے اوراس موقع پران کے ہمراہ بالی وڈ کے معروف رائٹرونغمہ نگارسنجے معصوم بھی ہونگے۔ واضح رہے کہ اکرام اختر پاکستان میںآڈیشن کرنے سے قبل 27 نومبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرینگے جب کہ 28 اور 29نومبرکولاہورمیں آڈیشن کیے جائینگے۔ ممبئی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے اکرام اخترنے ''نمائندہ ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال ملک ہے اسی لیے میں نے اپنی نئی فلم ''پیار کو دورآئے، انڈیا میں لاہورآئے'' کے لیے ہیروئن اورسپورٹنگ کرداروں کی تلاش کرنی ہے۔ اس سلسلہ میںپاکستان سے اداکارہ زیبا بختیار اور جاوید شیخ بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی سفارتخانے سے ویزہ مل چکا ہے اورمیں 24نومبرکوپاکستان پہنچوں گا۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کوبنانے کا مقصد صرف اورصرف پاکستان اوربھارت کے تعلقات کومستحکم کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان سے مجھے ایک ٹیلنٹڈ ہیروئن کی تلاش ہے جب کہ سپورٹنگ کرداروں کے لیے نوجوان فنکاروں کے آڈیشن کیے جائینگے۔ دوسری جانب بھارت اوردبئی میں آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں جب پاکستانی اداکار جاوید شیخ سے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے بتایاکہ ان سے کسی بھارتی فلم ڈائریکٹرنے رابطہ نہیں کیا اورنہ ہی وہ اکرام اخترکوجانتے ہیں۔ اگرمجھ سے کوئی اس سلسلہ میں رابطہ کرتا تومیں ہرطرح کا تعاون کرتا ۔ یہ ایک اچھا قدم ہے جس کی سپورٹ کے لیے میں تیارہوں۔

مقبول خبریں