سلمان خان کی اپیل پر کیس کی سماعت 5 دسمبر کو ہوگی

اداکار کو جرح اور غیر ارادی قتل کے الزام میں موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، وکیل


این این آئی November 21, 2013
اداکار کو جرح اور غیر ارادی قتل کے الزام میں موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، وکیل۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے 2002 کے''ہِٹ اینڈ رن'' معاملے میں عدالت سے ایک بار پھر سماعت کی اپیل کی ہے۔

ان کہنا ہے کہ چونکہ اس معاملے میں ان پر حال ہی میں غیر ارادی قتل کا الزام بھی شامل کر دیا گیا ہے، اس لیے اس سلسلے میں پہلے پیش کیے گئے شواہد کو باطل قرار دیا جائے اور مقدمہ نئے سرے سے چلائے جائے۔ سلمان خان کے وکیل نے ممبئی کی ایک ذیلی عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو گواہوں کی موجودگی میں جرح اور غیر ارادی قتل کے الزام میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع اب تک نہیں دیا گیا ہے۔



استغاثہ نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ سلمان خان کی اس کیس کو 'دانستہ طور پر التوا میں ڈالنے کی سازش ہے۔اب سیشن کورٹ میں سلمان خان کی اس اپیل پر پانچ دسمبر کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں 28 دسمبر 2002 کو ہونے والے ایک سانحے میں فٹ پاتھ پر خوابیدہ ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ان پر ایک گاڑی چڑھ گئی تھی جسے مبینہ طور پر سلمان خان چلا رہے تھے۔

مقبول خبریں