ناروے کا انٹیلی جنس چیف جنرل جیل گرینڈ ہیگن امریکی جاسوس نکلا

ناروے نے دنیا کے کئی ممالک کے لاکھوں افرادکی ٹیلیفون کالز ریکارڈکی ہیں اورانکاڈیٹاامریکا اوراتحادی ممالک کے حوالے کیا


Net News November 21, 2013
ناروے نے دنیا کے کئی ممالک کے لاکھوں افرادکی ٹیلیفون کالز ریکارڈکی ہیں اورانکاڈیٹاامریکا اوراتحادی ممالک کے حوالے کیا، انٹیلی جنس چیف فوٹو : فائل

ناروے کے انٹیلی جنس چیف جنرل جیل گرینڈ ہیگن نے امریکا کیلیے جاسوسی کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اوراتحادی ممالک کوٹیلیفون کالزکاڈیٹا دینا ناروے کے مفادمیںتھا۔

بدھ کوعالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ناروے کے انٹیلی جنس چیف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ناروے نے دنیا کے کئی ممالک کے لاکھوں افرادکی ٹیلیفون کالز ریکارڈکی ہیں اورانکاڈیٹاامریکا اوراتحادی ممالک کے حوالے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر کارروائیاں انسداد دہشت گردی اوردیگر ملکوں میں برسرپیکار نارویجن فورس کی معاونت کیلیے انجام دیں۔

مقبول خبریں