ملا برادر سے ملاقات کے لیے افغان وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کے ہمراہ افغان وزارت خارجہ اور داخلہ کے کچھ اہلکار بھی ہیں، ذرائع


AFP/Net News November 21, 2013
ملا برادر سے مذاکرات کیلئے وفد میں افغان وزارت خارجہ اور داخلہ کے کچھ اہلکار بھی ہیں۔ فوٹو:فائل

افغانستان کی امن کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلیے ایک وفد پاکستان پہنچا ہے جو طالبان کمانڈر ملا برادر سے ملاقات کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان امن کونسل کے ترجمان انور عشق زئی کا کہنا ہے کہ طالبان کے امیر ملا عمر کے نائب رہنے والے ملا برادر سے ملاقات کیلئے ایک وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وفد نے ملا برادر سے ملاقات کی ہے یا نہیں۔ افغان امن کونسل کو طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی حکام نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ افغان امن کونسل کا ایک وفد پاکستان پہنچا ہے اور اس وفد کے ہمراہ افغان وزارت خارجہ اور داخلہ کے کچھ اہلکار بھی ہیں۔

مقبول خبریں