تنزانیہ میں سمندر کے پانی کے نیچے ہوٹل قائم کردیا گیا

اس ہوٹل میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 750 ڈالر فی شب ہے


Net News November 22, 2013
اس ہوٹل میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 750 ڈالر فی شب ہے۔ فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: افریقی ملک تنزانیہ میں ایک ایسا ہوٹل قائم کردیا گیا جو سمندر کے گہرے پانی کے نیچے ہے۔

اطلاعات کے مطابق تنزانیہ کے پمبلا آئی لینڈ میں زیر سمندر بننے والے ''مانٹا ریزورٹ'' ہوٹل میں رہنے کے لیے آبدوز یا مصنوعی ذرائع اختیار کرنے کی بجائے تیراکی کرکے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔ اس ہوٹل کے زیر سمندر موجود کمروں میں ایک روز قیام کی خاطر وہاں تک پہنچنے کے لیے گہرائی میں غوطہ مار کر وہاں تک پہنچنا پڑے گا۔



اطلاعات کے مطابق اس ہوٹل میں ایک دن کے قیام کا کرایہ 750 ڈالر فی شب ہے اور اس ہوٹل میں قیام کا تجربہ یقینا ناقابل فراموش ہوگا کیونکہ تیراکی کے ساتھ ساتھ سمندری جانوروں اور ماحول کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں