تجارتی مراکز آج کھلے رہیں گےآل کراچی تاجر اتحاد

ہمارا جلسہ مکمل طور پر امن ہوگا اور یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں ہے۔مولانا اورنگزیب فاورقی


Business Reporter November 22, 2013
مولانا اورنگزیب فاروقی کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے کاروباری مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کیا۔فوٹو:فائل

آل کراچی تاجراتحاد نے آج (جمعے کو) شہر بھر کے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ جمعرات کی صبح سے ہی شہر میں یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ اہل سنت والجماعت نے جمعے کوہڑتال کا اعلان کیا ہے جسکے بعد انھوں نے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی سے رابطہ کیا تو انھوں نے پھیلائی جانے والی افواہ کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہڑتال کی کال نہیں دی گئی۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا جلسہ مکمل طور پر امن ہوگا اور یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں ہے۔ مولانا فاروقی کی اس یقین دہانی کے بعد آل کراچی تاجراتحاد نے جمعے کوباقاعدہ طور پرشہربھر کے تجارتی مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔