- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
آئی سی سی نے ’’مزید ڈالرز‘‘ کمانے کا منصوبہ بنا لیا
دبئی: آئی سی سی نے ’’مزید مال‘‘ کمانے کا منصوبہ بنا لیا، نئے دورانیے کے مجوزہ ایونٹس میں ٹی 20 چیمپئنز کپ کو بھی شامل کرلیا گیا جب کہ 10 ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہر 4 برس بعد 48 میچز کا ایونٹ ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023 سے 2031 تک کے اپنے اگلے نشریاتی دورانیہ میں ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ کے 2 نئے ایونٹس چیمپئنز کپ کے نام سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ویب سائٹ ’کرک انفو‘ پر سامنے آنے والی تفصیلات میں انکشاف کیا گیاکہ ٹی 20 چیمپئنز کپ 2024 اور 2028 میں منعقد کیا جائے گا، ون ڈے چیمپئنز کپ 2025 اور 2029 میں منعقد ہوں گے۔ ان کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 2026 اور 2030 میں انعقاد ہوگا،ون ڈے ورلڈ کپ 2027 اور 2031 میں منعقد کیے جائیں گے۔
ون ڈے چیمپئنز کپ دراصل سابقہ چیمپئنز ٹرافی کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں صرف 6 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 16 میچز ہوں گے،ٹی 20 چیمپئنز کپ میں ٹاپ 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھلانے کا ارادہ ہے جو گذشتہ ایک روزہ ورلڈ کپ کے میچز کے برابر ہیں۔
ممبر ممالک کو ہدایت کی گئی کہ2023 سے 2031 کے دوران شیڈول ان ایونٹس میں سے کسی کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہوں تو 15 مارچ سے پہلے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی اور اس کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ گورننگ باڈی کو سال میں کم سے کم ایک عالمی ایونٹ کا انعقاد ضرور کرنا چاہیے۔ اسی طرح اگلے دورانیے میں 2025، 2027، 2029 اور 2031 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز بھی ہوں گے۔ سفید بال کے دونوں فارمیٹس ورلڈ کپ کے علاوہ ویمنز چیمپئنز کپ بھی منعقد کیے جائیں گے تاہم ان میں ٹیموں اور میچز کی تعداد کم ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔