گرے ٹریفک کے سدباب تک نگرانی کا عمل جاری رہے گاانوشہ رحمان

تمام مجاز کمپنیاں فوری طور پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے رجوع کر کے اپنے آئی پی ایڈریسوں کو وائٹ لسٹ کرالیں


Numainda Express November 23, 2013
تمام مجاز کمپنیاں فوری طور پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے رجوع کر کے اپنے آئی پی ایڈریسوں کو وائٹ لسٹ کرالیں،وزیرمملکت۔ فوٹو: فائل

وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ گرے ٹریفک کی نگرانی کا عمل آنے والی بین الاقوامی غیرقانونی ٹریفک کے سدباب تک جاری رہے گا۔

گرے ٹریفک کی نگرانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام مجاز کمپنیاں فوری طور پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے رجوع کر کے اپنے آئی پی ایڈریسوں کو وائٹ لسٹ کرالیں

کیونکہ آئی پی ایڈریسزکی وائٹ لسٹنگ کے بعد تمام مجاز کمپنیاں بلاتعطل خدمات سے مستفید ہوسکیں گی ورنہ آئی پی ایڈریسز بغیر کسی نوٹس کے بند کردیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کیخلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔