امریکا میں دو پالتو بلیاں لاکھوں ڈالر کی مالک بن گئیں

لیون نے ڈھائی لاکھ ڈالر،ہزاروں مربع فٹ پر گھر فریسکو اور جیک کے نام کر دیا.


Net News November 24, 2013
لیون کی وصیت کے مطابق یہ جائیداد بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہو گی۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست میمفس ٹیننسی میں 79سالہ شخص نے اپنے بچوں کی بجائے اپنی دولت اور لاکھوں ڈالر مالیتی گھر کو دو پالتو بلیوں کے نام کر دیا جب کہ اس کی فیملی نے مبینہ وصیت پر ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میمفس ٹیننسی کے رہائشی لیون شیفرڈ سینئر کی فیملی کو اس کی وفات پر انکشاف ہوا کہ لیون شیفرڈ نے اڑھائی لاکھ ڈالر اور 4270مربع فٹ پر مشتمل گھر اپنی دو پالتو بلیوں فریسکو اور جیک کے نام کر دیا ہے تاکہ اس کے 5بچے اور پوتے پوتیاں ان بلیوں کی مناسب دیکھ بھال کریں۔



وصیت کے مطابق یہ جائیداد ان دو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہو گی، تاہم فریسکو کے مرنے کے بعد اس کا گھر اپنے حقیقی وارثوں کو مل جائیگا تاکہ وہ جیک کا خیال رکھ سکیں۔ لیون شیفرڈ کی فیملی نے اس وصیت کے انکشاف پر اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں