سونے کی عالمی قیمت برقرار تولہ نرخ مزید 200 روپے بڑھ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی برقرار ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں نے سونے کی قیمت بڑھادی۔


Business Reporter November 24, 2013
فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 52300 روپے ہو گئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1243 ڈالر کی سطح پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔


جبکہ جمعہ کو فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہونے کے باوجود تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں اتنے ہی اضافہ کیاگیا تھا جتنا ہفتہ کو کیاگیا، نئے اضافے کے بعد گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر52300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44828 روپے ہوگئی، سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی ہفتہ کو اضافہ ہوااور چاندی کی تولہ قیمت 10 روپے کے اضافے سے 830 جبکہ 10گرام 8.57 روپے بڑھ کر 711.42 روپے پر پہنچ گئی۔