ایونٹس کی بھرمار سے کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں فیکا

ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ


Sports Desk February 25, 2020
ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) نے خبردار کیا ہے کہ آئی سی سی کے اگلے دورانیہ میں ایونٹس کی بھرمار پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کرسکتی ہے۔

فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ کا کہنا ہے کہ ان ایونٹس سے پہلے سے ہی مصروف ترین کرکٹ شیڈول اور بھی دشوار ہوجائے گا، ایسے میں عالمی ایونٹس، باہمی سیریز اور ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کے درمیان توازن قائم رکھنا ناممکن ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی 2023 سے 2031 تک کے اپنے اگلے نشریاتی دورانیہ میں ہر برس ایک عالمی ایونٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔