زرمبادلہ کے ذخائر میں 43 لاکھ ڈالرز کمی

بزنس رپورٹر  جمعـء 28 فروری 2020
مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 68لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ فوٹو:فائل

مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 68لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ فوٹو:فائل

کراچی:  گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے کے باوجود مجموعی ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 21 فروری کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 43 لاکھ ڈالرز کمی سے 18 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 8 کروڑ 68لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔