پی ایس ایل میں سرفراز احمد بطور کپتان مصباح اور آفریدی سے آگے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 29 فروری 2020
ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق سرفرازکی کامیابی کا تناسب 63.04 فیصد رہا ہے۔فوٹو : فائل

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق سرفرازکی کامیابی کا تناسب 63.04 فیصد رہا ہے۔فوٹو : فائل

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، وہ ایونٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بننے کا سنگ میل گذشتہ دن راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کامیابی کی بدولت عبور کیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق سرفرازکی کامیابی کا تناسب 63.04 فیصد رہا ہے،کوئٹہ کی ٹیم نے47 میں سے29 میچز جیتے،17 مواقع پر حریف سائیڈزحاوی رہیں،ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔

واضح رہےکہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بطور کپتان جیت کا تناسب60 اور مصباح الحق کا 57.69 فیصد رہا،یہ دونوں فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔