نائیجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے37 افراد ہلاک متعدد زخمی

نا معلوم مسلح افراد نے صبح سویرے نائیجیریا کی ریاست پلاٹیو کے 4 دیہاتوں پر حملہ کردیا۔ حکام


AFP November 26, 2013
نا معلوم مسلح افراد نے صبح سویرے نائیجیریا کی ریاست پلاٹیو کے 4 دیہاتوں پر حملہ کردیا۔ حکام فوٹو:فائل

نائیجیریا کی وسطی ریاست پلاٹیو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 37 افراد کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ نا معلوم مسلح افراد نے صبح سویرے نائیجیریا کی ریاست پلاٹیو کے 4 دیہاتوں پر حملہ کر کے 37 افرا د کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، حکام کا کہنا تھا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملے کس گروپ کی جانب سے کیا گیا تاہم ریاست میں مسلمانوں اور عیسائی گروپوں کے درمیان اکثرو بیشتر جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔