موسیقی وقت کے ساتھ جدت اختیار کررہی ہے صنم ماروی

شاہ لطیف کا کلام گا کر لطف آتا ہے، عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا اعزاز ہے، صنم ماروی


Showbiz Reporter November 27, 2013
شاہ لطیف کا کلام گا کر لطف آتا ہے، عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا اعزاز ہے، صنم ماروی فوٹو: فائل

QUETTA: گلوکارہ صنم ماروی نے کہاہے کہ مجھے صوفیانہ موسیقی نے شناخت دی ہے مجھے شاہ لطیف کے کلام کوگاتے ہوئے لطف آتا ہے عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسیقی وقت کے ساتھ مزید جدت اختیار کررہی ہے، تمام دوست یہاں اچھا کام کر رہے ہیں، اب ہمیں کسی بھی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان میں ڈراموں کے بعد معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اب روزگار کے مواقع مزید فراہم ہونگے۔



ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی گلوکار یا اداکارعوام کی محبت کے بنا ادھورا ہے، میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جسے لوگوں نے بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے۔

مقبول خبریں