خورشید شاہ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے پر اتفاق

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا نام واپس لے کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا


INP/Numainda Express November 27, 2013
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز تک کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

KABUL: پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا نام واپس لے کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

باضابطہ اعلان آئندہ چند روز تک کیا جائے گا۔ حکومت نے میثاق جمہوریت کے تحت پی اے سی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سنبھالنے کی پیشکش کی تھی تاہم پیپلزپارٹی کا اصرار تھا کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا فضل پیچو ہو کو یہ عہدہ دیا جائے جس پر حکومت راضی نہ ہوئی، اب پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کے نام پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔