پاکستان ڈیوس کپ ٹائی میں پہلی بار سلوانیہ کی میزبانی کرے گا

ذوالفقار بیگ  بدھ 4 مارچ 2020
سلواینہ کی ٹیم پہلی دفعہ ڈیوس ٹائی کھیلنے پاکستان آئی ہے، نان پلینگ کوچ قومی ٹیم

سلواینہ کی ٹیم پہلی دفعہ ڈیوس ٹائی کھیلنے پاکستان آئی ہے، نان پلینگ کوچ قومی ٹیم

 لاہور: قومی ٹیم کے نان پلینگ کوچ مصحف ضیا ء نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو گراس کورٹ پر ڈیوس کپ کے میچ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے نان پلینگ کوچ مصحف ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستان سلوانیہ ڈیوس کپ ٹائی جمعہ سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ اسلام آباد میں شروع ہو گی، قومی ٹیم میں عقیل خان، اعصام الحق ، مزمل مرتضیٰ، ہیرہ عاشق، محمد عابد شامل ہیں، سلواینہ کی ٹیم پہلی دفعہ ڈیوس ٹائی کھیلنے پاکستان آئی ہے، اور پاکستانی کھلاڑیوں کو گراس کورٹ پر کھیلنے سے فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں مصحف ضیاء نے کہا کہ ٹائی ایک دفعہ گراس پر ہو تو شفٹ نہیں ہو سکتی، بارش ہوئی تو انتظار کیا جاتا ہے، اس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ میچ منسوخ کرنا ہے منتقل کرنا ہے، گراس کورٹ کی وجہ سے ہمارا جیتنے کاففٹی ففٹی چانس ہے کیونکہ گراس فاسٹ سرفیس ہوتی ہے جس کا ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ نہیں۔

اس موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں اور ڈیوس کپ کھیلنے کے لئے تیار ہیں، نمبر ون اور نمبر ٹو کے آنے سے فرق نہیں پڑتا،سلواینہ کے باقی لڑکے تواتر سے کھیلتے رہتے ہیں، ہمیں ہوم گراوٴنڈ کا فائدہ ہے، عقیل کے ساتھ ہمیشہ اچھا کمبینیشن رہا ہے، اپنے تجربات کا فائدہ اٹھائیں گے، باقی کھلاڑیوں کو بھی چانس ملے گا، نوجوانوں کو اس ٹائی میں چانس ملے گا، دنیا کے بہترین گراس کورٹ پاکستان میں ہیں، انگلینڈ اور آئی ٹی ایف کے آفیشلز نے دورہ کیا ہے اور وہ لوگ انٹرنیشنل سطح کے معیار کے مطابق گراس کورٹ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں۔

عقیل خان نے کہا کہ 10 دن سے ڈیوس کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں محنت کر رہے ہیں اور ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔