روائتی فلمیں سبق اموز اور تفریح سے بھرپور ہوتی ہیں اجے دیوگن

اس طرح کی فلمیں بنانے سے انڈسٹری میں ترقی کے علاوہ تبدیلی بھی رونما ہوگی


APP November 28, 2013
ہر ممالک کی روایات اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر ہونا چاہیے ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن روایتی طرزکی فلموں کے دلدادہ نکلے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انھیں روایتی طرز کی فلمیں پسند ہیں یہ سبق آموز ہوتی ہیں صرف بھارت ہی نہیں بلکہ ہر ممالک کی روایات اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر ہونا چاہیے تاکہ ان برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے اور اچھی روایات کوفروغ دیا جاسکے ۔



انھوں نے کہا کہ ایسی فلمیں انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں اور مداحوں کو زیادہ محظوظ کرتی ہیں اس طرز کی فلموں سے نہ صرف فلم انڈسٹری کی ترقی ہو گی بلکہ اس میں تبدیلی بھی رونما ہو گی۔ انھوں نے کہاکہ ایسے اہم موضوعات پر مبنی کہانیوں پر فلم بنانا سود مند ثابت ہو گا وہ بالی ووڈ انڈسٹری کی مزید کامیابی کے متمنی ہیں۔