’’انڈیا میں لاہور‘‘ کی شوٹنگ آئندہ برس ہوگی اکرام اختر

فلم سے مسلمانوں اور پاکستانیوں کی دل آزاری نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے


Showbiz Reporter November 28, 2013
بالی وڈ میں کام کا خواب پورا ہورہا ہے، میری پرفارمنس کا فیصلہ فلم بین ہی کرینگے، سہیل مرزا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلموں کے معروف رائٹراکرام اخترنے کہا ہے کہ بطورڈائریکٹراپنی پہلی فلم ''انڈیا میں لاہور'' کی شوٹنگ آئندہ برس کی جائے گی اوراس میں دونوں ملکوں کے نوجوان باصلاحیت فنکاروں کواداکاری کا موقع دیا جائے گا۔

فلم کا بجٹ 15کروڑہے اوراس کے ذریعے مسلمانوں اور پاکستانیوں کی دل آزاری نہیں بلکہ دونوں ملکوںکے تعلقات مستحکم ہونگے اگرانڈیا اور پاکستان کی مشترکہ کرکٹ ٹیم بنادی جائے توپوری دنیا میں ان کوہرانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہار اکرام اخترنے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرفلم کے پروڈیوسر راجیس آر ترپاٹھی، ڈائیلاگ رائٹراورنغمہ نگارسنجے معصوم ، نورخان، شہنشاہ زیدی، جراررضوی، شاہ رخ علی، طلعت شاہ، فہیل صادق، اظہررنگیلا ، افتخارعفی، آغا عباس اور سہیل بیگ مرزا سمیت دیگرموجود تھے۔ اس موقع پراکرام اخترنے کہا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی، بھارتی پنجاب اور لاہور میں کرنا چاہتے ہیں۔



فلم کا پہلا حصہ بھارت اوردبئی پرمشتمل ہوگا جب کہ دوسرا حصہ لاہور میں عکسبند کیاجائیگا۔ اس کے لیے ہم حکومت پاکستان سے باقاعدہ اجازت لینگے اورہمیں امید ہے کہ ہمیں اس اچھے مقصد کے لیے فلم کی شوٹنگ کی اجازت مل جائے گی۔پروڈیوسرراجیش آر ترپاٹھی نے کہا کہ فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گااوراس سے حاصل ہونے والا منافع چیئرٹی میں دیا جائے گا۔اداکارسہیل مرزا نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے خواب کی طرح تھا لیکن اس کے لیے مجھے کافی انتظار کرنا پڑا۔ مجھے ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا ہے اوراب میری پرفارمنس کا فیصلہ فلم بین ہی کرینگے۔ واضح رہے کہ ایک روزبالی وڈ کے وفد نے پی اے ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نادرمنہاس کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی اورکیک کاٹا اور ان کو مبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کااظہار بھی کیا۔

مقبول خبریں