اب سائیکل بھی سورج کی روشنی سے چلے گی

دلچسپ انداز کی سائیکل میں پیڈلز کے ہمراہ پچھلی سیٹ اور ہینڈل کے ساتھ 8سولر پینل لگائے ہیں


Net News November 28, 2013
دلچسپ انداز کی سائیکل میں پیڈلز کے ہمراہ پچھلی سیٹ اور ہینڈل کے ساتھ 8سولر پینل لگائے ہیں فوٹو: فائل

شمسی توانائی سے پہلے تو پنکھے اور دیگر برقی اشیا ہی چلائی جاتی تھیں مگر اب پیڈل سے چلنے والی سائیکل بھی سورج کی توانائی سے چل سکتی ہے۔

امریکا میں سائیکل بنانے والی ایک کمپنی نے ایسی سائیکل تیار کی ہے جو پیڈل کے بجائے شمسی توانائی سے چلتی ہے۔اس دلچسپ انداز کی سائیکل میں پیڈلز کے ہمراہ پچھلی سیٹ اور ہینڈل کے ساتھ 8سولر پینل لگائے ہیں جو دن کے وقت سورج سے توانائی حاصل کر کے سائیکل کو کسی تیز رفتار موٹر بائیک کی طرح بنادیتے ہیں ۔ بجلی سے چلنے والی یہ سائیکل 22کلو گرام وزنی ہے جسے چلانا اور اس پر سواری کر نا عام سائیکل ہی کی طرح ہے۔

مقبول خبریں