ایف بی آر کا کریک ڈوان، 3 کروڑ کے جعلی سگریٹس کے کاٹن برآمد کرلیے

احتشام مفتی  جمعـء 6 مارچ 2020
اسمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عاصم افتخار - فوٹو: احتشام مفتی

اسمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عاصم افتخار - فوٹو: احتشام مفتی

کراچی: ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ ایف بی آر نے جعلی سگریٹ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہوئے3 کروڑ روپے مالیت کے جعلی سگریٹس کے 1200 کاٹن برآمد کرلیے ہیں۔

ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ ایف بی آر نے جعلی سگریٹ کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہوئے جمعہ کو دوسری کامیاب کرتے ہوئے سائیٹ کےعلاقے میں واقع گودام چھاپہ مارکر3 کروڑ روپے مالیت کے جعلی سگریٹس کے 1200 کاٹن برآمد کرلیے ہیں۔

ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کراچی عاصم افتخار نے ایکسپریس کو بتایا کہ انفورسمنٹ نیٹ ورک ٹیم نے 1200 سگریٹس کے کاٹن کی قانونی دستاویزات طلب کیں لیکن گودام میں موجود ذمہ داران مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے جس برآمدشدہ جعلی سگریٹ کا اسٹاک ضبط کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی اوراسمگل شدہ سگریٹ سے قومی خزانہ کوایف ای ڈی کی مدمیں اربوں روپے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انفورسمنٹ نیٹ ورک ان لینڈ ریونیو نے بے قاعدگی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ ڈیوٹی وٹیکسز ان پیڈ اور جعلی سگریٹس کی سپلائی میں بڑے مافیاز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو جعلی سگریٹس سپلائی کرکے کسٹم، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں اربوں کاریونیوچوری کررہے ہیں تاہم وزیر اعظم پاکستان اور چئیرپرسن ایف بی آر کی اس ضمن میں خصوصی ہدایات کے تحت ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک جعلی اور ڈیوٹی ان پیڈ سگریٹس کےخلاف موثرآپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔