یہ تاثرغلط ہے کہ صدرمجھ سے جان چھڑاناچاہتے تھےگیلانی

سرکاری افسران کوعدالتوں میں ذلیل کیاجائے توحکومت فرائض انجام نہیں دے سکتی،انٹرویو


Online September 05, 2012
سرکاری افسران کوعدالتوں میں ذلیل کیاجائے توحکومت فرائض انجام نہیں دے سکتی،انٹرویو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ سیاستدان اپنی ڈاڑھی کسی اورکے ہاتھ میں دینے کے بجائے معاملات خودحل کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے اپنے خصوصی انٹرویومیںکہاہے کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگرکام نہیں کر نے دیا گیااوراگر ایسا ہوتا رہا تو ائندہ بھی منتخب حکومتیں کام نہیں کرپائیں گی،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماکا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صدر مجھ سے جان چھڑانا چاہتے تھے۔

انھوں نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کامیراانتظامی حکم اب بھی قومی اسمبلی سے توثیق کامحتاج ہے،یہ کیسی عدلیہ ہے جو اپنے لیے گارڈآف آنرز اوراور اسپیشل سیکیورٹی کا تقاضا کرے لیکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سامنے خودکوجوابدہ نہ سمجھے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اقتدارچھوڑ کر نظام بچایاہے،اعلی سرکاری افسران کوعدالتوں میں ذلیل کیاجائے تو حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتی۔

مقبول خبریں