نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کا خط عدالت میں جمع

ویب ڈیسک / ثاقب بشیر  ہفتہ 7 مارچ 2020

 اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع مسترد کرنے سے متعلق خط ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق خط ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرسکے، کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ہفتوں کے لیے 24 دسمبر 2019 تک نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے 24 دسمبر کے بعد ضمانت میں توسیع کے لیے نواز شریف کو پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔