بلوچستان میں دھماکےفائرنگ لیویز اہلکار سمیت2 جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے2سالہ بچہ زخمی ،ڈھاڈر میںایک شخص قتل


Numaindgan Express September 05, 2012
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے2سالہ بچہ زخمی ،ڈھاڈر میںایک شخص قتل، فوٹو: فائل

KARACHI: کوئٹہ سمیت اندروں صوبے میں بارودی سرنگ دھماکوں،چیک پوسٹ پرحملے اور فائرنگ کے واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک حملہ آور ماراگیا،7افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تربت کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار امداد جاں بحق اور شہزاد زخمی ہوگیا جبکہ ایک حملہ آور بھی ماراگیا ،حملہ آور ساتھی کی لاش اور سرکاری اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے، ڈیرہ بگٹی کے علاقے کاشی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 سالہ بچہ بالاچ شدید زخمی ہوگیا۔

بارکھان میں سڑک کے کنارے بچھائی بارودی سرنگ سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادی،ڈھاڈر سے نمائندے کے مطابق بازار میں عبدالغنی نامی شحض کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پٹ فیڈر کے علاقے میں13سالہ لڑکے عبدالستار کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ،کوئٹہ کے علاقے پسنی روڈ پر پانی کے تنازع پر2گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں6افراد حاجی نصراﷲ و دیگر زخمی ہوگئے ۔

مقبول خبریں