- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
بین ڈنک جو چیونگم کھا کر اننگ کھیلتے ہیں وہ چیونگم ہی چھین لیں گے، وہاب ریاض
لاہور: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پرمزاح انداز میں کہا ہے کہ بین ڈنک جو چیونگم کھا کر اننگ کھیلتے ہیں وہ چیونگم ہی چھین لیں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، اس میچ کی اہمیت کا احساس ہے، بین ڈنک زبردست بیٹنگ کررہے ہیں ان کے خلاف اپنا پلان ابھی شئیر نہیں کرسکتے، میدان میں سب دیکھ لیں گے کہ کس طرح حریف تمام بلے بازوں کو جلد آؤٹ کریں گے۔
انہوں نے بین ڈنک کے چیونگم کھاتے ہوے چھکے لگانے کے سوال پر کہا کہ بین ڈنک نے ابھی تک جتنی اننگز کھیلی ہیں بڑی اچھی کھیلی ہیں، لاہور قلندر کو ان کی اننگ سے فائدہ ہوا ہے لیکن بین ڈنک جو چیونگم کھا کر اننگ کھیلتے ہیں ہم وہ چیونگم ہی چھین لیں گے۔
پشاور زلمی کے کپتان کے مطابق اگلے دونوں میچ ہمارے لیے اہم ہیں، ابھی فی الحال لاہور والے میچ پر فوکس ہے کیوں کہ ہم ان میں بہترین پرفارمنس دے کر میڈل ٹیبل پر ٹاپ فور پوزیش میں نمایاں جگہ پانا چاہتے ہیں، اس وقت صورت حال ایسی ہے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل فور میں آسکتی ہے لیکن کوشش ہے منگل کو شیڈول میچ جیت کر فائنل فور میں جگہ پکی کریں۔
نوجوان حیدر علی کی شاندار پرفارمنس کے سوال پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حیدر بہت اچھا لڑکا ہے اور بہت محنتی ہے، اسے جو رول دیا جارہا ہے وہ ادا کر رہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ مزید عمدہ بیٹنگ کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرے۔
ویاب نے یہ بھی کہا کہ پشاور ہمیشہ سے میری ٹیم رہی ہے، لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے لیکن کھیل میں پشاور سے رہا ہوں، یقین ہے کہ کراوڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔